منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

گڈو بیراج میں بڑا سیلابی ریلہ داخل ، کچے کا علاقہ ڈوب گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کندھ کوٹ: گڈو بیراج میں بڑا سیلابی ریلہ داخل ہونے سے کچےکا علاقہ ڈوب گیا ، جس کے بعد لوگ بچاؤ بندوں پر آکر بیٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گڈو بیراج میں بڑا سیلابی ریلہ داخل ہوگیا، گڈو بیراج میں پانی کی آمد 5لاکھ 944 کیوسک ہے۔

پانی کا ریلہ داخل ہونےسے کچےکا علاقہ ڈوب گیا ، جس کے بعد کچے کے لوگ بچا ؤ بندوں پر آکر بیٹھ گئے ہیں کیونکہ گڈو بیراج میں مزید پانی آنے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

چشمہ بیراج کے مقام پر بھی مسلسل اونچے درجے کا سیلاب ہے، چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 525362 ریکارڈ کی گئی جبکہ صبح 8 بجےتک 519362 کیوسک سیلابی ریلےکااخراج ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دریائےسندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، پانی کی سطح بلند ہونے سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے ہیں، علاقہ مکین بے یارو مدد گار سڑک کنارے موجود ہے۔

دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی بھی وارننگ جاری کردی گئی پے، سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے دیہات خالی کرالئے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں