منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’کے پی بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی سب سے بڑی جماعت بن گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کے پی بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا گزشتہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی، جے یو آئی پہلے بھی کے پی میں سب سے بڑی سیاسی قوت تھی، کے پی بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی پھرسب سے بڑی جماعت بن گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت پہلے بھی کے پی میں بڑی سیاسی قوت تھی اب بھی ہے، نادیدہ قوتیں جمعیت کے سامنے رکاوٹ بنتی ہیں، کسی جماعت کو روکنا کنٹرول کرنا یہ چیزیں دم توڑ چکی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے لوگوں پر کبھی کرپشن کے الزامات نہیں لگے، سیاست دانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ان سے ہزار گنا کرپٹ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان کے روز اول سے سیاسی حمایتی رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ملک کو ان سے بہتر چلانا جانتے ہیں، ہمیں پاکستان چلانا آتا ہے، ہمیں آگے جانے دو ہم ان سے اچھا ملک چلائیں گے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ کراچی جاؤں گا اور مارچ کے لیے مشاورت ہوگی، ایک ہفتے بعد اپنے صوبوں میں مشاورت کروں گا، شہباز شریف پنجاب میں پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد حزب اختلاف کا حق ہوتا ہے، سیاست دانوں کو بدنام کرنے کا وطیرہ اب ختم ہوجانا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں