کراچی: سندھ حکومت نے 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے ہفتہ 25 دسمبر کو قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے تہوار کے موقع پر صوبے کے سرکاری اور ماتحت اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیر 27 دسمبر کو سرکاری اور ماتحت ادارے معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں گے۔
25 دسمبر کو قائد اعظم کا 146واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار اپنے مذہبی جوش و خروش سے منائے گی۔