اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

قصور میں گھریلو ملازمہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر قصور میں 8 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قصور کے علاقے پھول نگر کی آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ مصباح کو گوجرانوالہ میں مالکان نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

پولیس نے گھریلو ملازمہ کے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم عثمان کے بھائی اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او قصور کی ہدایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد گوجرانوالہ میں چھاپہ مار کر مزید ایک بچی اور بچے کو بھی بازیاب کروالیا۔

بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ مصباح کو تین ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر گوجرانوالہ کے مقامی تاجر عثمان کے گھر کام کرنے کے لیے بھیجا تھا۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: مالکن کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ کی موت

پولیس کے مطابق گزشتہ روز مرکزی ملزم عثمان نے مصباح کے والد کو فون کرکے لاہور بلوایا اور پھر ایمبولینس میں بٹھا کر کہا کہ تمہاری بچی بیمار ہے اس کو گھر واپس لے کر جاؤ۔

مصباح کے والد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ بیٹی محمد عثمان کے گھر کام کرتی تھی، مالکان نے اسے تشدد کرکے مار ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں