سڈنی: بگ بیش لیگ کے ایک میچ کے دوران بیٹر کی جانب سے چیٹنگ ٹیم کو مہنگی پڑ گئی۔
آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوری کینز اور ملیبرن اسٹارز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہوبارٹ ہوری کینز کا بیٹر رن لیتے ہوئے کریز سے کافی دور ہی بلا رکھ کر دوسرے رن کے لیے دوڑ پڑا۔
امپائر نے اس واقعے سے میچ ریفری کو آگاہ کیا جس پر ریفری نے بطور پنالٹی بولنگ ٹیم میلبرن اسٹارز کو 5 اضافی رنز دئیے۔
Stars will start their innings with 5 free runs courtesy of this… #BBL11 pic.twitter.com/lz9tRxNLLB
— KFC Big Bash League (@BBL) December 24, 2021
ہوبارٹ ہوری کینز نے ملیبرن اسٹارز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا لیکن اننگز کے آغاز سے قبل ہی اسٹارز کو 5 اضافی رنز مل گئے۔
بگ بیش لیگ اور ملیبرن اسٹارز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس پر بھی اس حوالے سے بتایا گیا لیکن دونوں اکاؤنٹس پر یہ نہیں بتایا گیا کہ چیٹنگ کس بیٹر کی جانب سے کس اوور میں کی گئی۔
We will start the innings with 5 free runs 💪#TeamGreen https://t.co/ZpXiPDkRrr
— Melbourne Stars (@StarsBBL) December 24, 2021
میچ میں ہوبارٹ ہوری کینز نے میلبرن اسٹارز کو 24 رنز سے شکست دی، نیتھن ایلس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔