منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’دوست پر کسی چیز کا غلبہ تھا‘ خاتون نے دوست کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں خاتون نے کرسمس کے روز اپنے دوست کو تلوار کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں کرسمس کے روز ایک خاتون کو اپنے دوست کو تلوار سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برٹنی ولسن نامی اس خاتون اپنے دوست کے گھر پائی گئی، ان کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا اور لاش قریب احاطے میں پڑی تھی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق جمعے کو ملزمہ نے رات 11 بجے کے بعد پولیس کو کال کی اور بتایا کہ اس نے اپنے دوست کو تلوار سے قتل کر دیا ہے۔

اس خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس گھر میں داخل ہوئی جہاں ہیریسن اسٹیفن نامی شخص کو مردہ حالت میں پایا جس کے جسم پر تلوار کے گہرے زخم تھے۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان دونوں نے دن کے وقت منشیات استعمال کی تھیں۔

خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ ان کے دوست پر کسی چیز کا غلبہ تھا اور انہوں نے تلوار کے ساتھ انہیں اس چیز سے نجات دلائی۔

پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے قتل اور مسلح مجرمانہ عمل کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں