تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’ہم ابھی اس کی شادی نہیں کرنا چاہتے‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنا دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر اداکارہ زینب شبیر کا نیا ڈرامہ ’تیری راہ میں‘ جلد نشر کیا جائے گا، اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ریسٹورنٹ میں اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے سے معلق بتایا۔

زینب شبیر نے کہا کہ اپنی سالگرہ کے روز دوست اور بہن کے ساتھ ہوٹل میں بیٹھی کھانا رہی تھی کہ اس دوران ایک خاتون پیچھے سے آئیں اور بڑی خوشدلی سے خیریت پوچھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں خاتون کو جانتی نہیں تھی انہوں نے اس طرح سے بات کی تو میں حیران رہ گئی، انہیں سلام کیا جس کے بعد انہوں نے میرا نام پوچھا اور سوال شروع کردیے۔

زینب شبیر نے کہا کہ تمام باتوں کے بعد خاتون نے ساتھ بیٹھی میری بہن سے رشتہ بھیجنے کی خواہش ظاہر کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ خاتون کی پیشکش پر میرے دوست نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی اس کی شادی نہیں کرنا چاہتے۔

واضح رہے کہ زینب شبیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ’تیری راہ میں‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ شہروز سبزواری، شازیل شوکت، اسامہ خان ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -