تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کتے موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے کیوں بھاگتے ہیں؟

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کتے رات کے اوقات میں موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے بھاگنا شروع کردیتے ہیں۔

لوگ بھی کتوں کے خوف سے اپنی موٹر سائیکل کی رفتار تیز کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے کئی پھسل جاتے جبکہ کئی خطرناک حادثات کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔

کتوں کی موجودگی میں اگر آپ موٹر سائیکل کی اسپیڈ کو تیز کر رہے ہیں تو امکان ہے کہ وہ آپ پر بھونک کر آپ کو کاٹنے کے لیے بھاگیں گے، یہ تمام چیزیں کتوں کو مزید متحرک کرتی ہیں اور ان میں موٹر سائیکل سے زیادہ تیز دوڑنے کی خواہش جاگ جاتی ہے۔

اگر آپ کبھی ایسی حالت میں پھنس جائیں کہ کتے موٹر سائیکل کی طرف بھاگنے کی کوشش کر رہے ہوں تو آپ کو چاہیے کہ اپنی موٹر سائیکل کی رفتار کم کریں یا بالکل رک جائیں۔ ایسی حالت میں کتا خود آپ کو نہیں کاٹے گا۔

موٹر سائیکل روکنے کے بعد جب آپ دوبارہ اسٹارٹ کریں تو آہستہ آہستہ وہاں سے نکل جائیں، ایسا کرنے سے کتے آپ کو نہیں کاٹیں گے اور آپ اس علاقے سے محفوظ طریقے سے نکل سکیں گے۔

اگر آپ بھی کتوں سے ڈرتے ہیں تو ان باتوں کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔ ویسے بھی موٹر سائیکل تیز رفتاری سے نہیں چلانی چاہیے۔ یہ آپ کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر کتے تیز رفتاری سے آپ کی موٹر سائیکل کے پیچھے بھاگتے ہیں اور آپ کتوں کو دیکھ کر اس کی رفتار بڑھا دیتے ہیں تو یہ آپ کے لیے خطرہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -