جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مری میں سیاحوں کو مدد کے بہانے لوٹنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مری میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مری میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں کو مدد کے بہانے لوٹنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا، ملزم ثاقب عباسی کے زیر استعمال جیپ بھی قبضے میں لے لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا تھا، جب کسی سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو جیپ سے ٹوہ کرکے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سیاحوں کی شکایات سامنے آنے پر سی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، سی پی او کے احکامات پر گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مری میں پرانا نظام چلا آرہا ہے، انتظامی نوعیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

سی پی او ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ ملمز کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ دنوں حادثے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برف کے طوفان سے درخت سڑک پر گرے جس سے سڑک بلاک ہوئی، زیادہ تر لوگ گاڑیاں چھوڑ کر پیدل نکل گئے کیونکہ برف کے طوفان کی وجہ سے مشینری ، ہیلی کاپٹر کا جانا مشکل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ طوفان سے بچنے کیلئے لوگ گاڑیوں میں ہیٹر لگا کر سوگئے ، اموات کاربن مونوآکسائیڈ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئیں، وزیراعظم نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں