تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ٹریفک پولیس نے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل اٹھا لی

کراچی: ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل اٹھا کر تھانے منتقل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے شہری کے گھر ‏کے باہر کھڑی موٹر سائیکل تھانے منتقل کردی۔

متاثرہ شہری ٹریفک پولیس چوکی پہنچ گیا جہاں پولیس اہلکاروں سے کھینچا تانی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ شہری نے ٹریفک پولیس چوکی میں کھڑی کئی موٹرسائیکلیں گرادیں اور اپنی زنجیروں میں جکڑی ‏موٹر سائیکل نکال لی۔

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ گھر کے باہر سے چوتھی بار موٹر سائیکل لفٹ کی گئی ہے، یہ پیسے بنانے کے لیے موٹر سائیکل ‏اٹھا کر لے جاتے ہیں۔

موٹر سائیکل کے مالک کا کہنا تھا کہ بائیک آرام باغ کے علاقے سے لفٹ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ صدر اور اطراف کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے نو پارکنگ کے نام پر گاڑیاں لفٹ کی جاتی ‏ہیں اور انہیں چھوڑنے کے عوض 200 روپے چالان وصول کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں موٹر سائیکل لفٹ کرنے کے معاملے کو لے کر ٹریفک پولیس اہلکاروں اور شہریوں میں جھگڑا بھی ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -