تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری قتل

کراچی کے علاقے سچل میں بزرگ شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈکیتوں نے بزرگ شہری کو قتل کردیا۔

شہریوں نے ایک ڈکیت کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے قبضے سے تیس بور کا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 55 سالہ شہری عبدالقادر کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، مقتول کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔

علاوہ ازیں کلفٹن میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کردیا گیا، ملزمان شہری کو قتل کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

مزید برآں سائٹ میٹروول میں اسٹریٹ کرائم کی دن دیہاڑے ایک اور واردات ہوئی، موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان نے شہری کو بیچ شاہراہ پر روک کر لوٹ لیا۔

ملزمان نے ناصرف تلاشی لی بلکہ جاتے جاتے شہری کی جیکٹ بھی اتار کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق قریب کھڑے شہری نے واردات کی موبائل سے ویڈیو بنالی، مسلح ڈکیت شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل سے بنائی گئی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو تلاش کیا جائے گا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -