منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اداکارہ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، بچہ بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پنجاب پولیس نے اداکارہ کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچہ بازیاب کروالیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کروالیا۔

پولیس کے مطابق اسٹیج اداکارہ آئمہ خان اور ان کے شوہر اور دیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سالہ بچہ دو دن قبل نواحی علاقے کڑی جمنداں سے اغوا کیا گیا تھا جسے اداکارہ کے گھر سے بازیاب کروایا گیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق آئمہ خان کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، اداکارہ کے شوہر اور دیور کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں