پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں کے سامنے بیٹا قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کشمیر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں چند گھنٹوں کے دوران تین افراد کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر اسٹریٹ کرمنل نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماں کے سامنے اس کا لخت جگر جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، فوٹیج میں مسلح ملزم کو مقتول شاہ رخ پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ملزم نے گھر کی دہلیز پر لوٹ مار کی، مقتول کی والدہ نے گھر کی بیل بجائی، شاہ رخ گیٹ کھولتے ہی ڈاکو پر لپکا جس پر ملزم نے فائرنگ کردی۔

ملزم فائرنگ کرنے کے بعد خواتین کے زیورات لوٹ کر موٹر سائیکل پر باآسانی فرار ہوگیا۔

واضح رہے کہ چند گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تین شہری جاں بحق ہوگئے، سچل میں بزرگ شہری کو قتل کیا گیا جبکہ کلفٹن میں نوجوان کو 70 لاکھ روپے لوٹ کر ڈکیتی مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہرمیں ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لے لیا، ڈکیتی واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ایڈیشل آئی جی نے پولیس کو تمام وسائل بروئے کار لاکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، تمام فیلڈ آفیسرز کو ازخود پولیس پیٹرولنگ کو مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے پولیس کاگشت بڑھانے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئےاقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سچل میں شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، حالیہ واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں