جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

انٹرنیٹ میں سست روی کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم اب انٹرنیٹ سروس میں سست روی کی وجہ سامنے آگئی۔

بحر ہند میں زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیان جاری کیا ہے کہ یہ کیبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) آپریٹ کرتی ہے اور اس میں خرابی کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے صارفین کو زیادہ استعمال کے اوقات میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے البتہ صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

خرابی دور کرکے انٹرنیٹ کی رفتار پوری طرح بحال کرنے کا کام جاری ہے جس کی نگرانی خود پی ٹی اے کر رہی ہے اور اس حوالے سے صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں