تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی گئی

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مری میں سیاحوں کو داخلے کی مشروط اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مری میں داخلے کی مشروط اجازت دینے کا نوٹٰفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مری 17 جنوری تک سیاحوں کے لیے بند رہے گا، داخلی گاڑیوں پر پابندی مری اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

چیف ٹریفک آفیسر مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے، حد سے زائد گاڑیوں کو روکنے کی ذمہ داری بھی چیف ٹریفک آفیسر کی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان مری میں سیاحوں کا داخلہ نہیں ہوگا، ایکسین چیف ٹریفک آفیسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔

سی ٹی او، سی پی او مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہوں گے، محکمہ موسمیات کے تعاون سے ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کا مؤثر نظام بنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مری داخل ہونے والی گاڑیوں کی تعداد گننے کے لیے مناسب پولیس کی نفری تعینات ہوگی، مری آنے اور جانے والی گاڑیوں کا باقاعدہ ڈیٹا بیس مرتب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد آئی تھی شدید برفباری کے نتیجے میں برف گرنے کے سبب راستے بند ہوگئے تھے سیاحوں نے گاڑیوں میں پناہ لی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 22 سیاح جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -