The news is by your side.

Advertisement

ایمپائر اسٹیٹ عمارت سے کئی گنا بڑا پتھر زمین کے قریب سے گزرے گا

ہیوسٹن: ایمپائر اسٹیٹ بلڈںگ سے بھی ڈھائی گنا بڑا خلائی پتھر اگلے دو دن میں زمین کے بہت قریب سے گزرے گا۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمپائر اسٹیٹ عمارت سے ڈھائی گنا لمبا پتھر اگلے دو دن میں زمین کے بہت قریب سے گزرے گا لیکن اس میں پریشانی کوئی بات نہیں ہے۔

7482 کی براہِ راست نشریات کا اہتمام بھی کر لیا گیا ہے جو ’’انورس‘‘ نامی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکیں گی۔
اس خلائی پتھر کو پہلی بار 1994 میں دریافت کیا گیا تھا اسی مناسبت سے اسے 7842 یا 1994 پی سی ون کا تکنیکی نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 3451 فٹ قطر والا یہ شہابیہ (پاکستانی وقت کے مطابق) 19 جنوری 2022 کی علی الصبح 3 بجکر 51 منٹ پر زمین سے 19 لاکھ 30 ہزار کلو میٹر دوری پر ہوگا جو زمین سے کا کم ترین فاصلہ بھی ہوگا۔

امریکی ماہرین کے مطابق پتھر کے اتنے فاصلے پر ہونے کی وجہ سے زمین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

اس شہابیے کی رفتار 76,192 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ جتنی تیزی سے زمین کے قریب پہنچے گا، اتنی ہی رفتار کے ساتھ زمین سے دور بھی ہوتا چلا جائے گا۔

یہ ایک الگ مدار میں گردش کررہا ہے اور ہماری زمین کے حساب سے ایک سال سات مہینوں میں سورج کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں