تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’ماسک کیوں نہیں پہنا‘ خاتون رپورٹر کو شہریوں کا دلچسپ جواب

دنیا بھر میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث شہریوں پر دوبارہ ماسک پہننے اور سماجی فاصلے سمیت دیگر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

بھارت میں بھی اومیکرون کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن پھر بھی شہریوں کی جانب سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پرواہ نہیں کی جارہی ہے اور مارکیٹ، شاہراہوں پر لوگ بغیر ماسک کے گھوم رہے ہیں۔

خاتون رپورٹر نے ہر عمر کے شہریوں سے ماسک نہ پہننے کی وجہ پوچھی تو اسے شہریوں کی جانب سے مضحکہ خیز جوابات دئیے گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹر پہلے ایک شخص کے پاس گئی اور ماسک نہ پہننے کی وجہ دریافت کی، خاتون نے پوچھا کہ ’آپ ماسک کیوں نہیں پہنتے‘ مذکورہ شخص نے جواب دیا کہ اسے ماسک پہننا پسند نہیں ہے، جب اس نے ایک بزرگ سے یہی سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس ماسک ہے تم یہاں سے جاؤ۔‘

ایک رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ کھانے کے پیسے نہیں ہیں ماسک کہاں سے پہنیں، ایک اور نے کہا کہ ماسک جیب میں ہے اور وہ اسے پہننا بھول گیا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -