جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کوئٹہ پولیس کا خواتین پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں نے خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں لڑکیوں کو والدین کے ساتھ گھر جانے سے انکار پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے نوٹس لے لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موبائل میں بٹھایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کے حکم پر سب انسپکٹر اور سپاہی کو معطل کردیا گیا اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکیوں نے رات گئے گھر والوں کے ساتھ جانے سے انکار کیا جس پر انہیں ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ان کے والد نے پندرہ روز قبل درج کروایا تھا۔

کوئٹہ پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی اور دو سہیلیاں رضامندی سے اکٹھی رہ رہی تھیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو پولیس کو غیرجانبدرانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں