پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی میں منشیات بیچنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں منشیات بیچنے سے منع کرنے پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں منشیات فروشوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا، مقتول نے منشیات فروش گروپ کو منشیات بیچنے سے منع کیا تھا۔

مقتول کی لاش کو پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

مقتول نوجوان کے ماموں سعد زیب نے بتایا کہ پندرہ دن پہلے انہیں بھی مارنے کی کوشش کی گئی تھی آج بھانجا سامنے آگیا تو اسے قتل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 2018 میں سعد زیب کے بیٹے کو قتل کردیا گیا تھا اور آج بھانجے کی جان لے لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ماموں سے گفتگو کی ہے، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں