پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اکثر صارفین اسٹیٹس شیئر کرتے ہیں جنہیں اگر آپ دیکھیں تو دوست کو علم ہوجاتا ہے کہ فلاں شخص نے اسٹیٹس دیکھا ہے۔
ایسا ایک فیچر ہے جس کے ذریعے آپ خفیہ رہ سکتے ہیں اور کسی دوست کا واٹس ایپ اسٹیٹس بھی دیکھ سکتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ دوست کا واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ بھی خواہش رکھتے ہیں کہ دوست کو اس کا علم نہ ہو تو سب سے پہلے اپنے فون میں واٹس ایپ کو ’اپ ڈیٹ‘ کریں اور پھر اینڈرائیڈ یا آئی فون میں اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو کھولیں۔
ایپلی کیشن میں سیٹنگز یا کنفیگر میں جا کر اکاﺅنٹنگ اینڈ پرائیویسی کے آپشن میں جائیں اور ’ریڈ کنفرمیشنز‘ کے آپشن کو ’ڈس ایبل‘ کر دیں۔
اب آپ جس شخص کا اسٹیٹس بھی دیکھیں گے، اسے پتا نہیں چلے گا تاہم یہ کام کرنے سے آپ چیٹنگ میں ڈبل بلیو ٹکس بھی نہیں دیکھ سکیں گے جن سے پتا چلتا ہے کہ صارف نے آپ کا میسج پڑھ لیا ہے۔
اگر آپ ان بلیو ٹکس کو واپس لانے کے لیے دوبارہ ریڈ کنفرمیشنز کو ’ان ایبل‘ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اسٹیٹس دیکھنے کے بعد 24گھنٹے انتظار کرنا ہو گا۔
اگر آپ 24گھنٹے سے پہلے اس آپشن کو ’ان ایبل‘ کر دیں گے تو جس کا اسٹیٹس آپ نے دیکھا ہے اسے علم ہو جائے گا کہ آپ اس کا اسٹیٹس دیکھ چکے ہیں۔