اشتہار

قیدی پولیس سے بچنے کیلیے موبائل فون نگل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی جیل میں قید ایک مجرم پولیس سے بچنے کے لیے موبائل فون نگل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کی تہاڑ جیل میں جانچ کے دوران ایک قیدی نے پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے سے بچنے کے لیے موبائل فون کو ہی نگل لیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے بعد قیدی کے جسم سے موبائل فون نکال لیا گیا، اس کے پیٹ میں رکھے موبائل سے متعلق ایکسرے کی مبینہ ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے اینڈواسکوپی کے ذریعے اس کے جسم سے موبائل فون نکالا، اب قیدی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے

ڈائریکٹر جنرل تہاڑ جیل کا کہنا ہے کہ واقع پانچ جنوری کے روز پیش آیا جب جیل حکام جانچ کررہے تھے، جیسے ہی سینٹرل جیل نمبر ایک میں بند قیدی کے پاس پہنچے تو اس نے ڈر کے مارے فون نگل لیا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قیدی کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں علاج کے لیے جی بی پنت اسپتال ریفر کردیا گیا، آپریشن کے بعد موبائل فون نکال لیا گیا اور قیدی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کی حالت اب بہتر ہے اور جیل میں اپنی سزا کاٹ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں