منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو منا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کو منا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی اور ثقلین مشتاق کے درمیان معاملات طے پاگئے، ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کے ساتھ ٹیم اسٹاف بھی ان کی پسند کا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثقلین مشتاق نے پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ پڑھیں: ثقلین مشتاق مستعفی، پی سی بی چیئرمین کو استعفیٰ بھجوا دیا

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی ثقلین مشتاق کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کرنے کا خواہش مند تھا لیکن ثقلین مشتاق کے پی سی بی کے ساتھ مالی معاملات طے نہ ہو سکے تھے۔

یاد رہے کہ ثقلین مشتاق نے گزشتہ برس بھی استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد انہیں قومی ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں