تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شاہین آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان، نائب کپتان کون؟

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین آفریدی کررہے ہیں، فاسٹ بولر کپتان کے ساتھ ساتھ ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ہمارا کپتان شاہین شاہ آفریدی ہی نائب کپتان ہے، نائب کپتان ہونا صرف روایت کی بات ہے۔

عاطف رانا نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سے غیررسمی ملاقات ہوئی جس میں ایونٹ سے متعلق گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے رمیز راجا کی قیادت میں یہ نمبر ون لیگ بن جائے گی، ہم نے چار پانچ سال میں ٹیم کو بہت سے ہیرو دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کردیا گیا

عاطف رانا نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ یارکشائر اور میلبرن اسٹارز کے ساتھ سیریز کرائیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 6 میں قلندرز کی قیادت سہیل اختر نے کی تھی، لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ٹائٹل حاصل نہیں کرسکی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیون میں پہلا ٹاکرا آج بابر اعظم کی کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -