تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’جادو کی تلاش‘ صبا قمر کی نئی تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طوطا ان کے دائیں کندھے پر آرام کررہا ہے جبکہ صبا ماسک پہنے گہری سوچ میں گم ہونے کا تاثر دے رہی ہیں۔

صبا قمر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہر لمحے میں جادو کی تلاش کریں۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’عورت اس وقت خوبصورت ہوتی ہے جب اس کے جذبات اس کی شکل سے زیادہ اس کی تعریف کرتے ہیں۔‘

ایک تیسرے صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ طوطا آپ کا پالتو ہے۔‘

واضح رہے کہ صبا قمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد پانچ ملین ہے، وہ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -