جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے مومن پورہ میں مکان کی چھت گرنے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن کے قریب مومن پورہ میں ٹی آر سے بنی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ملبے سے ایک سال کے بچے کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کمشنر لاہور ڈویژن سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں