تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس کو خیرباد کہنے کی وجہ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے رواں ماہ کے آغاز میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں ٹینس سیزن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے بھی ایسا ہی لگا جیسا سب کو سن کر صدمہ ہوا تھا، میں نے سوچا کہ مجھے ریٹائرمنٹ کا اعلان اتنی جلدی نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ یہ اعلان وقت کے اختتام پر کرنا چاہیے تھا، کیونکہ ہر کوئی بہت جذباتی ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ثانیہ کا کہنا تھا کہ اب ان کا جسم ریکور کرنے میں کافی وقت لگاتا ہے اور اسی وجہ نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ہے کہ وہ اب اس سیزن کے بعد مزید کھیل کو جاری نہیں رکھ پائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ میرے ذہن میں تھی اور میں اس کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی ہکا بکا رہ گئے تھے لیکن میں نے سوچا کہ میں اب 35 سال کی ہوں آپ لوگوں کو اس (ریٹائرمنٹ) کی کسی نہ کسی وقت پر توقع کرنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔

Comments