جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 2موٹر سائیکل سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو موبائل میں ڈال کر فرار ملزم کا پیچھا کیا گیا، فرار ملزم پولیس کو پیچھے آتے دیکھ کر فائرنگ کرکے دوبارہ فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم بھی کراس فائرنگ کے دوران فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، زخمی ملزم کو دوسرے مقابلےمیں دوبارہ گولی لگی سے جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے، ہلاک ملزم سے اسلحہ، مسروقہ پرس، موبائل فونز، چابیاں اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم سے برآمد موبائل فون کے رابطہ سے کسی تاجر کا معلوم ہوا، ملزم سے 125 موٹرسائیکل برآمد جسکی تصدیق کی جارہی ہے، ہلاک ملزم اور فرار ملزم کی شناخت بھی معلوم کی جا رہی ہے جبکہ برآمد شدہ اسلحہ کو فارنزک کے لئے بھجوایاجارہاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں