منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

سجل علی نے شوہر احد رضا سے متعلق خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے شوہر اور اداکار احد رضا میر کی دوری سے متعلق جواب دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ سجل علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کے شوہر احد رضا میر ان دنوں بیرون ملک موجود ہیں اس لیے وہ ان کے ساتھ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آرہی تھی کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اب اس حوالے سے سجل کا بیان سامنے آیا ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر سجل علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ احد آج کل آپ کے ساتھ کیوں نظر نہیں آتے؟

جواب میں سجل کا کہنا تھا کہ احد ان دنوں کام میں مصروف ہیں وہ پاکستان میں نہیں ہیں یہی وجہ ہےکہ وہ یہاں ان کے ساتھ نظر نہیں آتے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سجل علی کی مینیجر نے بھی سجل علی کی علیحدگی سے متعلق خبروں پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ’یہ شرمناک عمل ہے کہ آپ اپنی ریٹنگز کے لیے کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق بےبنیاد خبریں شائع کریں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں