بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

شاہنواز داہانی مستقبل میں ’وزیر خارجہ‘ بننے کے خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز داہانی نے مستقبل میں ’وزیر خارجہ‘ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے فاسٹ بولر شاہنواز داہانی کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ مستقبل میں وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں۔

پی ایس ایل کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں داہانی کے لیے وزیر خارجہ، دلوں کا فاتح جیسے القابات لکھے گئے اور ساتھ ہی سوال کیا گیا کہ شاہنواز داہانی مزید کتنے خطاب لے سکیں گے۔

شاہنواز داہانی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ورلڈ کپ میں جو ٹیم ہمارے خلاف ہارتی تھی میں ان کے کھلاڑیوں سے ملتا تھا، سب کہتے تھے داہانی ہمارا وزیر خارجہ ہے، موقع ملا تو ضرور پاکستان کا وزیر خارجہ بنوں گا۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ہو یا پاکستان کی نمائندگی میں اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہوں اور ہمیشہ اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا رہوں گا کیونکہ لوگ مجھے ایسے ہی پسند کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے وہ یہاں پرفارم کرکے قومی ٹیم میں اپنی جگہ بناسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہنواز دہانی نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، افغان ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان سمیت دیگر کرکٹرز سے ملاقات کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں