تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

20 سال سے سر میں گولی لے کر گھومنے والا شخص

بیجنگ: چینی شہری نے شدید سردرد کی وجہ سے ڈاکٹر سے رجوع کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ 20 سال سے سر میں گولی لیے گھوم رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ چینی شہری ڈاکٹر کے پاس گیا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کی کھوپڑی کے بائیں جانب کچھ ہے، جب ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ یہ گولی تھی۔

چینی شہری نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ جب وہ 8 سال کا تھا تو وہ اور اس کا بھائی گھر میں ایئرگن سے کھیل رہے تھے، اتفاقاً ایئرگن چلی اور گولی اس کے سر پر لگی تھی۔

Tough nut: Chinese farmer Wang Tianqing walked around with a bullet in his brain for 23 years - without even realising it was there

والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کے ڈر سے اس نے کچھ نہیں کہا اور گھنے بالوں کی وجہ سے زخم بھی ڈھکا ہوا تھا۔

چینی شہری کا کہنا تھا کہ اسے گولی سے کوئی چوٹ نہیں آئی اور آہستہ آہستہ وہ حادثے کو بھول گیا تھا۔

Hard headed: The bullet hit Mr Wang by his left ear, just above his temple. He survived after it miraculously missed his brainstem and major blood vessels

دوسری جانب ڈاکٹروں نے 20 سال تک کھوپڑی میں گولی رہنے کے باوجود زندہ بچ جانے والے کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے آپریشن کے ذریعے اُس کے سر سے گولی نکال دی۔

Comments