پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

ڈی ایس پی کو کیوں قتل کیا؟ سپاہی نے وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں ڈی ایس پی قاسم آباد فیض محمد دایو کو قتل کرنے والے سپاہی کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی قاسم آباد فیض محمد دایو کو قتل کرنے والے ملزم سپاہی آصف چانڈیو سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ڈی ایس پی کو قتل کرنے کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، قتل کرنے کی سپاہی کے پاس کوئی وجہ نہیں تھی۔

- Advertisement -

ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ میرے ساتھ کافی عرصے سے زیادتیاں ہورہی تھیں، مجھے دباؤ میں رکھا جاتا تھا تنگ آگیا تھا اسی لیے یہ قدم اٹھایا۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد میں سپاہی نے ڈی ایس پی کو قتل کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد کے علاقے پکوڑا چوک کے قریب ڈی ایس پی قاسم آباد فیض محمد دایو کو گن مین نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی سول کپڑوں میں پولیس موبائل میں سوار تھے اس دوران سپاہی آصف چانڈیو سے ان کی تلخ کلامی ہوئی جس پر سپاہی نے طیش میں آکر فائرنگ کردی تھی۔

ڈی ایس پی فیض محمد دایو کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں