اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ننھی بچی کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ مائیں بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو زیادہ چاہتی ہیں جبکہ بیٹیاں اپنی ماں کے مقابلے میں باپ کو زیادہ پیار کرتی ہیں۔

باپ بھی اپنی بیٹیوں کیلئے ایک تناور درخت کی طرح ہوتا ہے جس کے سائے میں وہ پرورش پاتی ہیں، باپ کا حوصلہ افزا رویہ بیٹیوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ننھی بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو رلا دیا۔

- Advertisement -

بابا بغیر کچھ کھائے پیے کام پر چلے گئے تو ننھی بچی رو دی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کے آنسو تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔

ننھی بچی روتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ’بابا بھوکے ہی کام کریں گے اور شام تک تو ان کا پیٹ خالی ہی رہے گا، مجھے اپنے بابا کی فکر ہورہی ہے۔

بچی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی ہر بچی کو اپنے بابا کی فکر ہوتی ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیٹی کی باپ سے محبت کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں