تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’ تعصب انسان کو اتنا اندھا کیوں کردیتا ہے؟‘

آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر گزشتہ روز چل بسیں ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کی ایک ویڈیومنظر عام پر آئی جس میں شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا ڈڈلانی کے ہمراہ میت پر پھول رکھ رہے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ اٹھا کر دعا کی اور لتا کی میت پر ماسک ہٹا کر پھونکا بھی۔

شاہ رخ کا پھونکنا تھا کہ بھارتی سوشل میڈیا صارف کی جانب نے اسے غلط رنگ دیتے ہوئے ’تھوکنا‘ کہہ دیا جس کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے کنگ خان پر تنقید شروع کردی۔

اداکار کے نام کا ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا اور بھارتی انتہا پسند کنگ خان کو سچ جانے بنا ہی برا بھلا کہنے لگے۔

شاہ رخ پر تنقید ہوئی تھی کئی بالی ووڈ اور پاکستانی اداکار بھی ان کی حمایت میں سامنے آئے، پاکستانی اداکارہ ریشم بھی اس معاملے پر چپ نہ رہ سکے اور تعصب پھیلانے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتی کہ تعصب انسان کو اتنا اندھا کیوں کردیتا ہے؟‘
انہوں نے کہا کہ ‘شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کے دل کالے ہوجاتے ہیں تو آپ کو کسی کے اچھے عمل اور اس کی نیک نیتی پر بھی شبہ ہونے لگتا ہے’۔

Comments

- Advertisement -