پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

محبوبہ سے ملنے آنیوالے نوجوان کو اہلخانہ نے گنجا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں محبوبہ سے ملنے آنے والا نوجوان اہلخانہ کے ہاتھ آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکپتن میں محبوبہ سے ملنے آنے والے نوجوان اور اس کے ساتھیوں کو اہلخانہ نے پکڑ لیا اور درگت بنادی جس کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کے اہلکانہ اور محلے والوں نے دونوں کی درگت بنا کر گنجا کردیا۔

واقعہ نواحی گاؤں میں پیش آیا، نوجوان اپنے ساتھی کے ساتھ محبوبہ سے ملنے کے لیے پہنچا تھا جس پر اہلخانہ اور اہل علاقہ نے اسے پکڑ لیا۔

مزید پڑھیں: چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے لڑکے کو گولی مار دی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے بھائی کے پستول سے فائرنگ کرکے لڑکے عباس کو زخمی کردیا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی نے تھانہ کاٹلنگ میں مقدمہ درج کروادیا ہے، لڑکی نے مبینہ طور پر مسلسل چھیڑ چھاڑ اور بداخلاقی پر فائرنگ کی تھی۔

 

لڑکی کے بھائی کا کہنا تھا کہ بہن نے لڑکے کی چھیڑ چھاڑ اور بداخلاقی سے تنگ آکر فائرنگ کی، لڑکا بہن کو مسلسل تنگ کررہا تھا بہن سے اسے منع کیا تھا لیکن وہ باز نہ آیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکے کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں