اشتہار

آسٹریلوی ٹیم کو سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغام، پی سی بی کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام شیئر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ سے مکمل باخبر ہے، پی سی بی، کرکٹ آسٹریلیا اور دونوں ممالک کے اداروں نے تحقیقات کیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سرگرمی کے لیے جامع سیکیورٹی پلانز ترتیب دیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان پی سی بی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کو اس حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا ہے، جس میں آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو پاکستان دورے پر نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل آسٹریلوی ٹیم کے رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغام ملا، جس میں ان کو پاکستان جانے پر نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔

اس سے قبل بھی بھارتیوں کی جانب سے عالمی کرکٹ میں رکاوٹوں کا یہ طریقہ پہلے بھی استعمال کیا جا چکا ہے، اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کو بھی دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں