جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا جادوئی کرتب دیکھ کر صارفین حیران

اشتہار

حیرت انگیز

ایک شخص کی چینی سے جادوئی کرتب دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص چینی کے ساشے سے جادوئی کرتب دکھا رہا ہے، ویڈیو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چینی کے ساشے کو کھولتا ہے اور چینی کو مٹھی میں ڈال لیتا ہے۔

اس کے بعد وہ چینی کا خالی ساشے ہونٹوں میں دبا لیتا ہے اور مٹھی میں بند چینی کو ہوا میں اڑا دیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص چینی کو ہوا میں اڑانے کے بعد ایسا تاثر دیتا ہے کہ جیسے وہ چینی کے ذرات کو چن رہا ہے اور کچھ ہی دیر بعد وہ چینی واپس ساشے میں ڈال دیتا ہے۔

تاہم کچھ صارفین اس کرتب کو سمجھ گئے اور کہا کہ جادوگر سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے پر ایک جعلی انگوٹھے کا خول پہنا ہوا ہے جس میں چینی بھری ہوئی ہے اور اس نے ہاتھ کی صفائی سے لوگوں کو حیران کیا۔

مذکورہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر مزید تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں