The news is by your side.

Advertisement

حارث رؤف کی جگہ اسپیڈ اسٹار ٹیم میں شامل

راولپنڈی: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کورونا سے متاثر حارث رؤف کی جگہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف 4 مارچ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، اس سے قبل وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹریولنگ ریزرو کا حصہ تھے۔

حارث رؤف کے آج کئے گئے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے لہٰذا وہ چار مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں وہ اب پانچ روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے، جس کے اختتام پر ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے اہم فاسٹ بولر کورونا کا شکار

حارث رؤف کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی ری ٹیسٹنگ کی گئی، ان تمام ارکان کی ری ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

آسٹریلیاکیخلاف تاریخی سیریز کیلئے پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی بھرپور تیاریاں جاری ہے، سیریزمیں کامیابی پاکستان کو رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں لے آئے گی جبکہ ناکامی آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردے گی۔

دوسری جانب این سی او سی نے پاک آسٹریلیا میچز میں100فیصد شائقین کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ، این سی او سی کی جانب سے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیاگیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں