اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو مارا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شہری نے دو مبینہ ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ کنسٹرکشن کے پلاٹ پر 4 مسلح افراد واردات کے لیے آئے تھے، میرے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک ڈاکو زخمی اور دو فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری کے مطابق ایک ڈکیت کے ساتھی کو ہم نے پکڑ کو پولیس کے حوالے کیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ہلاک و زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے ہلاک ڈاکو کی شناخت خرم اللہ اور زخمی ڈاکو کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی اسٹریٹ کرائم: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے روزانہ درجنوں شہریوں کو موبائل فون اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا جاتا ہے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہریوں کو گولی مار دی جاتی ہے۔

اس سے قبل گلشن حدید میں دو کم عمر لڑکوں سے موٹر سائیکل چھین لی گئی تھی، ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے لڑکوں کا پیچھا کیا کم عمر لڑکے ملزمان کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سے اتر گئے۔

ملزمان لڑکوں سے گھر کی دہلیز پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک لگا رکھا تھا۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں