ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

یوکرین میں بھارتی طالب علم کی ہلاکت، بھائی مودی سرکار پر برس پڑا

اشتہار

حیرت انگیز

کیف: یوکرین میں روسی افواج کے حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم نوین کے بڑے بھائی نے مودی سرکار کو کھری کھری سنادیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین میں ہلاک ہونے والے طالب علم نوین کے بڑے بھائی نے کہا کہ میرا بھائی گھر کا سامان لینے کے لیے باہر گیا تھا کیونکہ اسے خارکیف چھوڑ کر سرحدوں کی طرف جانا تھا اور رات کو اسے ٹرین میں سوار ہونا تھا۔

نوین کے بھائی نے کہا کہ مودی سرکار نے بروقت کارروائی نہیں کی اگر حکومت تیزی سے کام کرتی تو آج میرا بھائی زندہ ہوتا اور ہمارے درمیان ہوتا۔

- Advertisement -

انہوں نے مودی سرکار سے پوچھا کہ میرے بھائی کی موت سے قبل وہاں سے انخلا کے لیے مزید پروازیں کیوں نہیں آرہی تھیں۔

طالب علم کے بھائی نے کہا کہ اسی گاؤں کے دو طالب علم ہیں جو یوکرین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور میرے بھائی کے ساتھ رابطے میں تھے، ان کے والدین بہت پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب انہیں صرف اپنے بھائی کے دوست اور یوکرین میں پھنسے دیگر افراد کے محفوظ گھر لوٹنے کی خواہش ہے۔

یاد رہے کہ خارکیف میں فضائی حملے کے دوران ہلاک ہونے والا نوین میڈیکل کا فائنل ایئر کا طالب علم تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں