اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

روسو کو اہلیہ نے پی ایس ایل کی کس ٹیم سے کھیلنے کا مشورہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر رلی روسو کو اہلیہ نے سلطانز کے ساتھ کھیلنے کا ہی مشورہ دے دیا۔

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے رلی روسو وطن واپس روانہ ہوگئے لیکن وہ پی ایس ایل سے متعلق اپنے تجربات سے مداحوں کو باخبر رکھے ہوئے ہیں۔

روسو نے سلطانز کی ٹیم اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگلے سیزن میں سلطانز کے ہمراہ پھر ملاقات ہوگی۔

ایک صارف نے روسو سے پوچھا کہ ’ہم آپ کو اگلے چھ سے سات سال تک کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

سلطانز کے بلے باز نے مداح کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میری اہلیہ نے بھی مجھ سے یہی کہا تھا۔‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کے فائنل میں ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، قلندرز نے پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں