تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’میرے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گراسکتا‘

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سپاہی ہوں ، میرے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گراسکتا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کے 7 ارکان کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے، حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد میں ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا، روایتی داؤ پیچ کے ذریعے اپوزیشن کا شیرازہ بکھیر کر رکھ سکتا ہوں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمارے دو ممبران کو ساتھ ملانے کا دعویٰ کیا ہے ان کے سات ارکان کی جانب سے ہمیں مکمل حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کب آئیگی؟ خورشید شاہ نے بتادیا

مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا ووٹ اسلام کے نام پر لیتے ہیں اور مزے اسلام آباد کے لوٹتے ہیں، سیاسی مولوی کب تک منبر و محراب سیاسی مقصد کے لیے استعمال کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی لانگ مارچ ختم ہوگا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائیگی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ عمران خان کے خلاف ہے، ہمیں اس شخص سے چھٹکارا چاہیے، خود اسکی پارٹی کے لوگ بھی اس سے پریشان ہیں۔

Comments

- Advertisement -