تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گوجرانوالہ میں پتنگ کاٹنے پر کمسن بچہ قتل

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر پتنگ کاٹنے پر دس سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں 10 سالہ بچے مظفر نے پڑوسیوں کی پتنگ کاٹی تو ملزمان نے بچے کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات مقتول مظفر کی لاش رتہ جھال نہر سے برآمد کی گئی۔

اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ مقتول مظفر نے دو روز قبل ملزمان کی پٹنگ کاٹی تھی، بیٹے کو تشدد کے بعد تیزاب پھینک کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان معاذ اور حماد کو گرفتار کرلیا گیا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل ، قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی

واضح رہے کہ گزشتہ سال لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن وحدت روڈ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار موقع پرہی دم توڑ گیا تھا، جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ آفتاب کے نام سے ہوئی تھی۔-

سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو چارج شیٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی نہ روکنے پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈور پھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -