تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں بیٹیوں کو قتل کرنے والے باپ کا سر قلم

ریاض: سعودی عرب میں تین بیٹیوں کو قتل کرنے والے سفاک باپ کا سر قلم کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں تین بیٹیوں کو ذبح کرنے والے باپ کا سر قلم کردیا گیا، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تین بیٹیوں کو قتل کرنے والے سعودی شہری کو عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

اس سے قبل سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں ایک ہی دن میں81 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق عبادت گاہوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے، سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل، بارودی سرنگیں بچھانے، اغوا، تشدد، عصمت دری اور مسلح ڈکیتی جیسے جرائم میں ملوث 81 افراد کا سر قلم کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں 37 دہشت گردوں‌ کے سر قلم کردئیے گئے

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ مجرموں کو متعلقہ عدالت میں مقدمات کی سماعت کے بعد سزا سنائی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ سزائے موت کے فیصلوں پر اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ سے منظوری کے بعد عمل درآمد کے لیے شاہی حکم جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایک ہی دن میں 81 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کا یہ پہلا واقعہ تھا، گزشتہ برس اتنے ہی افراد کو پورے سال میں سزائے موت دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -