ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کروناوائرس: ایران سے مزید 619 زائرین کی آمد متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت: گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ اب تک 1394 افراد کی اسکریننگ مکمل کی گئی، جبکہ ایران سے مزید 619 زائرین کی آمد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیض اللہ فراق نے بتایا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے گلگت بلتستان میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ مہلک وائرس سے بچنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس سے متعلق کنٹرول کے لیے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں