جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پاکستان میں61 فیصد پانی پینے کے لیے غیر محفوظ ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں61 فیصد پانی پینے کے لیے غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا جبکہ 29 شہروں میں قصور کا پانی سب سے زیادہ محفوظ ہے۔

تفصیلات کے مچطابق وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی نے ایوان بالا میں تحریری جواب جمع کرایا ، جس میں پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں61 فیصد پانی پینے کے لیےغیر محفوظ ہے۔

پی سی آرڈبلیوآر نے بتایا کہ ملک کے3 شہروں میں پانی 100فیصد پینے کیلئےغیر محفوظ ہے، جس میں میرپور خاص،شہید بے نظیر آباد اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔.

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 93 فیصد ، بدین میں 92اورحیدرآباد میں 80 فیصد پانی پینے کے لیے غیرمحفوظ ہے۔

جواب میں بتایا گیا ملتان میں 94 ، سرگودھا میں83فیصد ، مظفرآباد میں 70 اور فیصل آباد میں 59فیصدپانی غیرمحفوظ ہے۔

پی سی آرڈبلیوآر کا کہنا تھا کہ 29 شہروں میں قصورکاپانی سب سےزیادہ محفوظ ہے اور صرف 10 فیصد پینے کا پانی غیرمحفوظ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں