The news is by your side.

Advertisement

’حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے‘

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک اسلام آباد کی طرف امڈ آیا ہے، 28 مارچ کو متحدہ اپوزیشن کا جلسہ ہوگا، سب کی ایک ہی آواز ہے یہ حکومت جائے اور شفاف انتخابات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے معیشت تباہ ہوچکی ہے، دن کم رہ گئے ہیں جب قوم نجات کا دن منائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کے اتحادی اب ان کے ساتھ نہیں رہے، انہیں ہمارے ساتھ ہونے کا اعلان کرنے میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مکمل مطمئن ہوں، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا یقین ہے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جلسوں میں جو زبان استعمال ہوئی وہ کسی شریف انسان کی نہیں، سمجھتا ہوں کہ اتنے بڑے منصب پر ایسے لوگوں کا ہونا مناصب کی بے توقیری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں