بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گاڑی پر چڑھنے والے نوجوانوں کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گاڑی پر چڑھ کر رقص کرنا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی آباد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں کا ایک گروپ کار کی چھت پر کھڑے ہوکر ڈانس کررہا ہے۔

ویڈیو سامنے آتے ہی بھارتی ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کار ایک مصروف سڑک پر بہت آہستہ چل رہی ہے، دو نوجوان کار کی چھت پر کھڑے ہوکر ڈانس کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ نیچھے کھڑا نوجوان ویڈیو بنا رہا ہے جبکہ کار آہستہ آہستہ چل رہی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر ٹریفک پولیس نے کارروائی کی اور نوجوانوں پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں