منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’عدم اعتماد مسترد کرکے اسمبلیاں تحلیل کرنا سازش ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خط نہیں عدم اعتماد مسترد کرکے اسمبلیاں تحلیل کرنا سازش ہے، اگر کارروائی آئین کے خلاف ہے پھر عدالت سن سکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دے، ایسا نہ کیا گیا تو 197 ارکان کی وفاداری مشکوک ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مفروضے، بدنیتی پر رولنگ کو استعمال کیا، انتخابی اصلاحات کرنے کے بعد الیکشن کرائے جائیں، ایسےالیکشن میں جانا ایک گدلے پانی سے نکلے دوسرے میں اترے۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادارے پوزیشن واضح کریں کہ ان کا خط پر کیا موقف ہے، صرف اتنا کہہ دینا کافی نہیں کہ غیرجانبدار ہیں۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے ترجمان پاک فوج سے سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر وضاحت طلب کرلی

انہوں نے کہا کہ عمران خان اب تم خط کے ذریعے ہیرو نہیں بن سکتے، صدر بھی سن لیں پارلیمان آپ کا بھی مواخذہ کرسکتی ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ دوسری بار دھاندلی سے آنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم شکوک و شبہات کی نفی نہیں کرسکتے، ناجائزحکمران کو ساڑھے3 سال حکمرانی کیوں کرنے دی گئی، ملک میں مداخلت اورسازش میں فرق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں