بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

شادی سے انکار پر نوجوان کے ہاتھوں طالبہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں شادی سے انکار پر نوجوان نے طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں نوجوان نے شادی سے انکار پر فرسٹ ایئر کی طالبہ مدیحہ ناز کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ مدیحہ ناز کو بلال نامی نوجوان اکثر تنگ کرتا اور زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ مدیحہ ناز کالج سے گھر جارہی تھی اسی دوران ملزم بلال نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار کرزخمی کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل فیصل آباد کی گلستان کالونی میں شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کو ماں کے سامنے قتل کردیا تھا۔

مقتولہ نجمہ اپنی والدہ کے ہمراہ نجی اسپتال پہنچی تھی جہاں ملزم حسین نے تلخ کلامی کے بعد نجمہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعے کے بعد اسپتال کے گارڈ اور شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں