اشتہار

’ہوٹل کا وزیر اعلیٰ بننے پر حمزہ شہباز کو مبارک ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے حمزہ شہباز کو ہوٹل کا وزیر اعلیٰ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کثرت رائے سے قائد ایوان منتخب ہوئے، اجلاس میں حمزہ شہباز کے لیے وزارت اعلیٰ کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلیٹیز ہوٹل کا وزیر اعلیٰ بننے پر حمزہ صاحب مبارک ہو۔‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کےحق میں199 ووٹ آئے جب کہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ شرکا نے نشستوں پر کھڑے ہو کر رائے دی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ایوان کی عزت کا حلف اٹھانے والے نے اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے ہیں عمران نیازی کو وزیراعظم کہنے کو دل نہیں کرتا پاکستان کی تقدیر اور آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہو رہا ہے اسٹاک ایکس چینج زمین بوس ہوگئی ہے علیم خان کو گرفتار کیا گیا اور جہانگیر ترین ان کے بچوں پر مقدمات بنا کر انتقام لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں